اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دار الحکومت بغداد کے مغربی علاقے میں موجود عزاداری کے ایک خیمے میں کئے گئے خود کش حملے میں کم سے کم ۲۲ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے پل جابر بن حیان کے قریب یہ بم دھماکہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، جابر بن حیان پل کے قریب عزاداری کے خیمے پر کئے گئے حملے میں ۵ افراد شہید اور ۱۷ زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے اس سال عراق میں ماہ محرم کے آغاز سے اب تک متعدد بار مختلف مقامات پر عزاداران حسینی کو داعشی عناصر نے اپنے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔
اور تاہم تمام دھشتگردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔ جبکہ اس حملے کی بھی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲